

Loading content...
یعنی زمانے اور حال کا مالک کون ہو سکتا ہے ؟ وہ ہو سکتا ہے جس میں برزخیت اعلیٰ کی جامعیت ہو یعنی برزخ اعلیٰ اس میں جمع ہو (Feeded ) ہو ہر زمانے کے امام کی یہ خصوصیت ہوتی ہے جیسا کہ میں نے بارہا بیان کیا ہے کہ امام زمانہ میں پوری کائنات بھری ہوئی ہوتی ہے اسی لئے ارشاد ہوا تھا وکل شی احصیناہ فی امام مبین یعنی امام مبین وہ ذات ہوتی ہے جس میں پوری کائنات کی ہر چیز اپنی جملہ کیفیتوں کے ساتھ محفوظ ہوتی ہے جب چاہے جس حال اور کیفیت میں چاہے اور جس چیز کوچاہے اپنی ذات جامع کائنات سے برآمد کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار