

Loading content...
حقیقی عدل اور جزا و سزا کا قیام وہ کر سکتا ہے جس میں یہ صفت بھی ہوکہ اس کیلئے زمانے کے سارے Tense (Present Continuous Tense) کی طرح ہوں اس کیلئے نہ ماضی ہو نہ مستقبل ہو بلکہ حال ِ جاری ہو یعنی اس کے قانون کے ہاتھ اتنے لمبے ہوں کہ جن کے سامنے زمانے کی کوئی چیز حائل نہ ہوسکے مجرم چاہے ماضی کا ہو اور عالم ِ بر زخ کے کسی کونے میں چھپا ہوا ہوتو بھی وہ ہاتھ بڑھا کر اس کی گردن دبوچ کر اپنے عدل کے کٹہرے میں کھڑا کر سکے اور اگر مجرم کوئی مستقبل کا ہو تو اسے مستقبل کی چوٹیوں سے گھسیٹ کر عدالت میں حاضر کرسکے یعنی کسی زمانے کا بھی مجرم اس کی عدالت سے بچ نہ سکے عادل ِحقیقی کیلئے اس صفت کا ہونا لازمی ہے کہ اس کا زمانے پر اختیارہو یعنی اس کا (Time & Space) پر مکمل اختیار وتصرف ہو اس کیلئے ماضی حال ومستقبل صرف حال ِجاری کی طرح ہو صوفیائے کرام اور دیگر جو صاحبان ِ فن ِ اصطلاحات ہیں انہوں نے اپنی اپنی کتابوں میں صاحبؐ الزمان کی اصطلاح کی جو تعریف لکھی ہے وہ سارے لوگوں کو ںمعلوم ہے جیساکہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار