

Loading content...
اس دنیا کے نظام عدالت کے بارے میں عرض کروں گا کہ دنیا کا ہر ملک کوشش کرتا ہے کہ اس کی عدلیہ مضبوط ہو اور اس کا نظام عدل ایسا ہو جو بالکل عدل پر مبنی ہو اور اس میں زیادہ سے زیادہ تقاضا ہائے عدل پورے کئے گئے ہوں لیکن کسی بھی ملک میں عدل کا قیام نہیں ہو سکا کیونکہ یہاں کی کرسیِ ِعدل مجبور و بے بس ہے اور آئے دن اسمبلیوں میں قوانین کی شکست و ریخت ہوتی رہتی ہے (Amendments)لائی جاتی ہیںآرڈی ننس (Ordinance) جاری ہوتے رہتے ہیں مگر قیام عدل پھر بھی دیوانے کا خواب ہی رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار