

Loading content...
آپ دیکھیں پاکستان میں قانون بن رہا ہے کہ صحابہ کرام میں سے کسی کو برا بھلا کہنے والے کو پھانسی دی جائے اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف زبان کھولنے والے کو بھی پھانسی دی جائے اب خود دیکھیں کہ یہاں کا نظام ِعدل کتنا عاجز و بے بس ہے کہ امت اور رسولؐ میں کوئی فرق نہیں رکھ سکتا کیونکہ اگر امت کیلئے ایک سزا ہو تو دشمن رسولؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے لاکھوں سزائیں بھی ناکافی ہیں مگر اس حقیقت سے بھی انکار نہیں ہو سکتا کہ یہاں کے عادل کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ بھی تو نہیں ہے یہی اس دنیا کے عادل کی بے بسی اور مجبوری ہے اور جب عادل اس درجہ مجبور ہوگا تو پوری پوری عدالت وہ کیسے کرے گا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار