

Loading content...
اگر کوئی آدمی ایف 16لے کر آتا ہے اور کوئی اسے کہے کہ ہمیں بیڈ منٹن ہال میں اس کی پرواز دکھاؤ تو کیا کوئی اس کی پرواز کا مظاہرہ دکھا سکے گا؟ اسی سے سمجھ لیں کہ جس طرح ایک لڑاکا طیارے کیلئے ایک کمرے میں ایرو ناٹک (Aeronautic) کا مظاہرہ کرنا ناممکن ہوتا ہے اسی طرح شکم ِ مادر انسان کے اعمال کے مظاہرے کیلئے تنگ ہوتا ہے اور اس میں اس کا مظاہرہ ٔ اعمال کرنا محال ہوتا ہے اس لئے اسے دوسری دنیا میں بھیجا جاتا ہے بس اسی طرح عادل ِحقیقی کیلئے اس دنیا میں انتقام لینا اور یہاں کسی کو جزا دینا محال ہے اس لئے عادل حقیقی کیلئے سب سے پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ اس دنیا کو عالم ِ ماوریٰ میں تبدیل (Convert)کردے اس کے بغیر اس دنیا میں کلی طور پر عدل الہی کا مظاہرہ ناممکن ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار