

Loading content...
انسان کو میدانِ عمل میں پرکھنے کیلئے شکم ِمادر ناکافی اور تنگ تھا اس لئے اسے اس دنیا میں لایا گیا تاکہ وہ اپنے اعمال کا کھل کر مظاہرہ کر سکے جس طرح انسان اس دنیا میں جنم لیتا ہے اسی طرح عالم صلب سے شکم ِ مادر میں جنم لیتا ہے اور جس طرح اس دنیا میں انسان پیدا ہوتا ہے اسی طرح موت بھی انسان کی ایک نئی پیدائش ہے کیونکہ اس دنیا سے انسان نکل کر عالم ِ ماوریٰ میں جنم لیتا ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ جس طرح انسان کیلئے شکم ِ مادر دار ِ اعمال بننے کیلئے ناکافی ہے اسی طرح یہ دار ِدنیا دار الجزا بننے کیلئے ناکافی ہے اس دنیا میں انسانی اعمال کا مظاہرہ تو ہو سکتا ہے فعال ِالہیہ کا مظاہرہ یہاں نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ دار ِدنیا اس مظاہرے کیلئے تنگ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار