

Loading content...
انسان نے سب سے پہلا جنم جس دنیا میں لیا اس کا نام ہے عالمِ اصلاب یعنی صلب ِ پدریا یوں سمجھیں کہ جب وہ سپرم کی ابتدائی شکل میں تھا یا اے این ، اے ڈی ، این اے(AN, AD, NA) کی دنیا میں تھا اس وقت اس کی جو کائنات وہاں تھی وہ اتنی چھوٹی تھی کہ ایک پانی کے قطرے میں اگر اس پوری دنیا کے انسان وہاں جیسی جسمامت کے ساتھ بسائے جائیں تو سارے لوگ وہاں اس آزادی کے ساتھ رہ سکیں گے جیسے اس دنیا میں اپنے رہنے کیلئے وسعت پاتے ہیں اس کا تناسب سمجھانے کیلئے ہم یہ بتائیںگے کہ جس طرح شکم ِ مادر سے یہ ہماری کائنات بڑی ہے اسی طرح عالم صلب سے عالم ارحام بڑا ہے شکم ِمادر کی جو نسبت اس کائنات سے ہے وہی نسبت عالم رحم کو شکم ِ مادر سے ہے انسان عالمِ صلب میں رہ سکتا تھا مگر وہاں مظاہرہ ٔ نشو و نما نہیں کر سکتا تھا کیونکہ وہ کائنات اس چیز کے مظاہرے کیلئے ناکافی تھی اگر انسان کی وہاں نشو ونما بھی ہونا شروع ہوجاتی تو اس کی وہ مائیکرو (Micro) یا نائینو (Nino)کائنات تباہ ہوجاتی اور خالق ِ کائنات یہ بھی چاہتا تھا کہ انسان نشو و نما کا مظاہرہ کرے تو اس نے اس انسان کو ایک نیا جنم دیا اور شکم ِ مادر میں پیدا کردیا یہ شکم مادر اتنابڑا تھا کہ ایک حد تک اس کی نشو ونما کیلئے کافی تھا اور اسے ایک نئی پیدائش کے قابل بنا سکتا تھا اور اسے ایک نئی دنیا کے حالات کے نمٹنے کے صلاحیت دے سکتا تھا مگر شکم مادر بھی ایک چھوٹی سی دنیا تھی جس میں انسان کے مظاہرہ ٔ اعمال کی گنجائش نہیں تھی اس انسان کو ایک نئی پیدائش دی گئی اور اسے اس دنیا میں بھیج دیا گیا تاکہ یہاں وہ اپنے اعمال کا مظاہرہ کرسکے اور یہ کائنات انسان کے مظاہرے کیلئے اس کی توقع سے بھی زیادہ بڑی ہے کہ انسان ساری سائنسی ترقی کے باوجود ا س کائنات کو پوری طرح دیکھ بھی نہیں سکتا چہ جائیکہ اس میں نفوذ پذیر ہو سکے یعنی یہ اس کے اعمال کیلئے کھلا میدان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار