

Loading content...
آپ اس زمین کا کل رقبہ دیکھیں پندرہ بیس کروڑ مربع میل سے زیادہ نہیں ہے اور اس سے اگر دریا سمندر پہاڑ قطبین یعنی قطب شمالی اور قطب جنوبی نکال دیںاور جھیلیں صحرا بھی نکال لیں تو اس کا رہائش کے قابل جو رقبہ ہے جسے ربع مسکون کہا جاتا ہے وہ بہت محدود سا رقبہ بنتا ہے اور اس میں اگر بفرمان ِ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام اسی 80ہزار آدم کی اولاد کو ایک ساتھ اٹھا کر کھڑا کردیا جائے تو اس دنیا پر انسانوں کی ایک لیئر ( تہہ ) جم جائے گی اور انسان پر انسان کھڑے ہوں گے اور یہاںکھڑے ہونے کیلئے فی کس ایک فٹ بھی نہیں مل سکتا اورجب کمرہ ٔ عدالت کی یہ حالت ہو کہ اس میں مدعیان او ر ملزمان کھڑے ہی نہ ہو سکیں تو عدالت کیسے ہوگی؟ یعنی اس زمین میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہے کہ اس نظامِ عدل کو سنبھال سکے اس دنیا میں تو ملزمان اور مدعیان کو حاضر کرنے کی گنجائش بھی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار