

Loading content...
جب جنگ جمل ہو رہی تھی تو سب سے پہلے دونوں لشکر ایک دوسرے کے سامنے آکھڑے ہوئے اس وقت جناب مالک اشتر اور جناب عمار یاسر اور جناب جندب ازدی اور دیگر جانثار لشکر کو ترتیب دینے میں مصروف تھے اس وقت جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام اپنے رہوار پہ سوار ہوکر میدان میں تشریف لائے اور دونوں لشکروں کا معائنہ کیا اور اس کے بعد آپ نے اپنے لشکر کی طرف رخ فرمایا اور اس وقت ایک مرتبہ فرمایا ھَل مِن نٰاصِراً یَنصُرنا کوئی ہے جو ہماری نصرت کرے ؟ اس وقت ایک ہزار جوان میدان میں شمشیر بکف حاضر ہوئے تواس وقت امام علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تم میں سے ہمیں ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو ہماری طرف سے مخالف لشکر کے سامنے جا کریہ پیش کش کرے کہ ہمارے امام زمانہ علیہ الصلوات و السلام فرماتے ہیں کہ آؤ ہم مل کر اللہ جل جلالہ کی کتاب پہ فیصلہ کر لیں لیکن نتیجہ یہ ہوگا کہ پہلے بائیں ٹانگ کاٹی جائے گی پھر دائیں ٹانگ پھر ایک ہاتھ قطع کیا جائے گا اس کے بعد دوسرا آخرمیں سر جدا کیا جائے گا جب تک سر جدا نہ کیا جائے اپنی بات کامسلسل اعادہ کرنا ہوگا کہ آؤ اللہ جل جلالہ کی کتاب پہ فیصلہ کر لو یہ سب کچھ سننے کے باوجود آپ کے ان نوجوانوں میں سے کوئی پیچھے نہیں ہٹا پھر امام علیہ الصلوات و السلام نے ایک کو اس کام کیلئے منتخب فرمایا اور جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا اسی طرح اس نے شہادت پائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار