

Loading content...
اے اِلہ العالمین ہمیں اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انصار و مددگاروں میں شامل فرما اور ہمیں ان کے شیعوں میں سے قراردے اور ان کی حفاظت کرنے والوں میں داخل فرما اور ہمیں ان کے سامنے شہید ہونے والوں میں شامل ہونے کا اعزاز عطا فرما اور ہمیں اپنی خوشی سے جان نچھاور کرنے والوں میں شامل فرما نہ کہ بغیر رضا کے کرھاً ہم جان کا نذرانہ پیش کریں اور ہمیں امام علیہ الصلوات و السلام کے ان جانثاروں میں داخل فرما کہ جن کی مدح میں تیری ذات نے اس طرح قصیدہ سرائی فرمائی ہے کہ وہ جانباز سیسہ پلائی دیوار کی طرح جم جانے والے ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار