

Loading content...
جس طرح عیسائیت کو کفارے کے عقیدے نے تباہ کیا ہے انہوں نے اس عقید ے کا پرچار کیا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام نے ہمارے گناہوں کی وجہ سے صلیب منظور کی ہے اب اگر کوئی عیسائی گناہ کرتا ہے تو اسے معافی ہے اس عقیدے کے پرچار نے شاید عیسائیت کو تھوڑا بہت فروغ دیا ہوگا مگراب یہ حقیقت کسی سے مخفی نہیں ہے کہ عیسائی بہت ہیں مگر عیسائیت باقی نہیں رہی دین کی پابندی اور مقدس روایات اخلاقیاتی قدریں ان میں نام کو موجود نہیں ہیں اسی طرح ہمارے درمیان بھی اس عقیدے کو رواج دیا گیا ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام نے شیعہ گناہگاروں کو بخشوانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے اب ان کی شہادت کے بعد کسی عمل کی ضرورت نہیں ہے اور نہ کسی نیکی کی ضرورت ہے بس مجلس میں رو لیں یا رلوا لیں یا رونے کی شکل بنالیں تو گناہ معاف ہوجاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار