

Loading content...
پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام نے انصار ِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پیدا کرنے کیلئے عزاداری کو رواج دیا اور اس کے قیام کے اتنے ثواب اور فوائد بیان فرمائے کہ جو لاتعداد ہیں اور یہاں تک فرما دیا کہ جب بھی مومنین عزاداری کا انعقاد کرتے ہیں ہم سارے معصومین علیھم الصلوات و السلام اس عزاداری میں تشریف لاتے ہیں اور اگر کسی نے ہماری زیارت کرنا ہوتو عزاداری کا انعقاد کرے اسے ہماری زیارت ہو جائے گی اس کی یہی وجہ تھی کہ وہ چاہتے تھے کہ عزادرای سے جذبہ ٔ انتقام بیدار ہوگا اور عزاداروں میں سے کوئی تو ہوگا جو اس راز کو پالے گا اور من میں ہمارے مظلومین کے انتقام کی حسرت پیدا کرکے تعجیل ِانتقام کی دعا کرے گامیں عزاداری کے مقاصد ِحقیقی پہ روشنی ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ عزاداری کا مقصد تھا امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انصار پیدا کرنا اور ان کے معاونین ِانتقام بنانا نہ کہ اس غم کو غم ِجاں اور جی کا روگ بنانا کیونکہ جو قومیں کسی غم کو روگ بنا لیتی ہیں وہ عملی اور اخلاقی طور پر تباہ ہوجاتی ہیں اور جب سے ہماری قوم نے مقصد عزا کو بھلایا ہے اس دن سے ہمارے عوام اور علما سے عمل مفقود ہو رہا ہے اور اخلاقی طور پر پستیوں کی طرف جا رہے ہیں نیکی اور اعلیٰ قدریں مٹتی جارہی ہیں اور عزاداری سے روحانیت کا خاتمہ ہو رہا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری قوم نے اس صدمے کو طاقت نہیں بنایا کہ جس سے عملی حرارت پیدا ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار