

Loading content...
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کسی دور میں ایک ساتھ بڑی تعداد میں اعلیٰ معیار کی شخصیتوں کا جمع ہونا محال ہوتا ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ انسانوں کی کثرت ہمیشہ برے لوگوں کی ہوتی ہے اچھے لوگ ہر دور میں نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اور ظالمین اور بدکردار لوگ دنیا کی بزم کوگرمائے رکھتے ہیں اور رونق ِ دنیا بڑھائے رکھتے ہیں اور اگر اس چلتی دنیا میں حقیقی عدل کا قیام ہو جائے تو اس اپنی بدکرداریوں کی وجہ سے اس دنیا کی آبادی ایک فی لاکھ سے بھی کم رہ جائے گی اور جب انسانیت کا اتنا بڑا حصہ قبرستان میں بدل جائے تو کیا اس آنے والے عادل حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف نے قبرستانوں پر حکومت کرنا ہے ؟ ایسا نہیں ہے بلکہ اس دنیا سے ظالمین کے خاتمے کے ساتھ ہر دور کے صالحین و مظلومین کے ساتھ جو اللہ جل جلالہ کا وعدہ ہے کہ وہ انہیں اس دنیا کو وارث بنائے گا وہ وعدہ بھی پورا کرنا ہوگا اور وہ اسی صورت میں پورا ہو سکتا ہے کہ سارے ظالمین سے اس روئے زمین کو پاک کیا جائے اور اس پر اولین و آخرین کے صالحین کو حکومت دی جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار