

Loading content...
محمدؐو آل محمدؐ علیھم الصلوات و السلام کے سامنے یہ بات تھی کہ ایک طرف ظلم تھا تو اس میں اضافہ ہونا تھا دوسری طرف اس دنیا کی محدودیت انتقام کیلئے ناکافی تھی تو ان دوحالتوں کے سامنے صرف ایک ہی راستہ تھا کہ کوئی ایسی تحریک چلائی جائے کہ جس سے منتقم آل محمدؐ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے راہ ہموار کی جائے اور مومنین میں کسی ایسی چیز کو رواج دیا جائے کہ جس سے ان میں جذبہ ٔ انتقام بیدار بھی ہو اور صدیاں گزرنے کے باوجود وہ انتقام کا جذبہ فنا بھی نہ ہو تاکہ جب منتقم آل محمدؐ عجل اللہ فرجہ الشریف دنیا میں تشریف لائیں اور یا لثارة الحسین علیہ الصلوات و السلام کا نعرہ بلند فرمائیں تو انہیں کچھ ناصرین مل جائیں کئی لوگ ایسے ہوں جو انہیں لبیک کہہ سکیں ان صدیوں کے دوران ایک ایک دو دو کرکے ان کے اتنے ناصر پیدا ہوجائیں کہ انہیں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام کی طرح قلت ِ ناصرین کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ جب بھی وہ اپنے انصار کو بلائیں تو روئے زمین پر موجود انصار آنِ واحد میں ان کے گرد ایسے جمع ہوجائیں جیسے ساون کے بادل ایک لمحے میں جمع ہوجاتے ہیں اور جو عالم برزخ میں مصروف انتظار ہوں ان کیلئے منتقم آل محمدؐ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ایک ندا کُن فَیَکُون کی طرح ہو اور وہ اَللَّھُمَّ اَخرِجنِی مِن قَبَرِی وَمُؤتَزِراً کَفَنِی شَاہِراً سَیفِی مُجَرِّداً قَنَاتِی مُلَبِّیاً دَعوَةِ الدَّاعِی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبروں سے نکلیں کفن جھاڑتے ہوئے تلواریں بلند کرتے ہوئے نیزوں کو لہراتے ہوئے اور اپنے آقا و مولا کو لبیک لبیک کہتے ہوئے دشت و صحرا میں ان کی طرف دوڑ رہے ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار