

Loading content...
جزائر نیوگنی آسٹریلیا کے قریب ہیں اور لندن سے ہزاروں میل دور ہیں سنہ1890 میں لندن میں بائیبل سوسائٹی ( جو ایک مذہبی ادارہ ہے ) کی میٹنگ میں یہ بات زیر ِ بحث آئی کہ کسی طرح سے جزائز نیو گنی میں اپنے مذہب کی تبلیغ کی جائے مگر اس وقت یہ بھی معلوم نہ تھا کہ ان جزائر میں انسان رہتے بھی ہیں یا نہیں اس پر ایک سیاح کو روانہ کیا گیا اور اس نے وہاں سے مایوس کن رپورٹ بھیجی کہ میں نے ان جزائر کا سفر کیا ہے اور یہ جگہ بہت خطرناک ہے یہاں (Rain Forest)ہیں اور ان میں بہت خونخوارمگر مچھ رہتے ہیں اور یہاں کے جنگلی جانور آدم خور ہیں اور یہاں کچھ قبائل آباد ہیں وہ بھی آدم خور ہیں جو اجنبی انہیں مل جاتا ہے اسے قتل کرکے کھا جاتے ہیں اس لئے ان جزائر میں تبلیغ کا کام ناممکن ہے اور یہاں تبلیغ کا خیال بھی چھوڑ دیں اس پر بائیبل سوسائٹی والوں نے اسے لکھا کہ تمہارے خط میں ہمارے کا م کی ایک ہی بات تھی وہ یہ کہ اس جگہ انسان رہتے ہیں اور ہمارے لئے یہی اطلاع ہی کافی ہے کہ انسان موجود ہیں باقی رہی خطرات کی بات تو ترویج ِ دین کیلئے تو خطرات ہی سے کھیلنا پڑتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار