

Loading content...
واقعہ ٔ کربلا کے بارے میں جب ہم تاریخ کی اوراق گردانی کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ماضی میں اسے بھی ایک سیاسی اشو بنایا گیا تھا عباسیوں نے خود کو امام علیہ الصلوات و السلام کا رشتہ دار بتایا اور ان کی مظلومیت کا پرچار کیا مقتل کی کتابیں لکھوائیں امام ِ مظلوم علیہ الصلوات و السلام کے فضائل کی اشاعت کروائی اور پھر تحریک چلائی اور اموی ملعونوں کا خاتمہ کیا اور صدیوں پہ محیط ایک حکومت حاصل کرلی اور ایسی حکومت حاصل کی کہ جو پھر کسی مسلمان کہلانے والے خاندان سے کبھی ختم نہ ہوسکی بلکہ ہلاکو خان نے اس کا خاتمہ کیا اور جب انہیں اقتدار حاصل ہوگیا تو پھرخود امام ِ مظلوم علیہ الصلوات و السلام کی پاک اولاد علیھم الصلوات و السلام کے ایسے دشمن ہوئے کہ اموی ملعونوں کے ظلم بھی بھول گئے اور انہوں نے ان سے بھی زیادہ مظالم ڈھائے کیونکہ ان کا مقصد صرف دنیا کا حصول تھا ورنہ ان کا امام علیہ الصلوات و السلام سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی وہ رشتہ دار تھے انہوں نے عزاداری کے قیام سے جذبہ ٔ انتقام پیدا کیا اور مظلومیت کو کیش کروایا اور انتقام کے نام پہ ایک طویل حکومت حاصل کرلی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار