

Loading content...
تاریخ اسلام کی پہلی جنگ ویسے تو بدر صغریٰ ہے مگر اصل جنگ بدر کبریٰ ہے اس جنگ کے وجوہات یہ تھے کہ جب مسلمانوں نے مکہ چھوڑا تو وہ اپنے گھروں سے سامان نہیں اٹھا سکے تھے بلکہ اپنے بھرے ہوئے گھر چھوڑ کر صرف جانیں بچا کر مدینے پہنچے تھے جب کفار ِ مکہ نے ان کے گھروں کو خالی پایا تو ان کا سامان لوٹ لیا اور اسے کفار مکہ کے سرداروں نے آپس میں بانٹ لیا اور پھر اسی سامان کو ابوسفیان ملعون کے حوالے کیا تاکہ وہ اسے شام جاکر فروخت کرے اور منافع سب میں تقسیم کیا جائے جب ابو سفیان ملعون وہ سامان فروخت کر کے شام سے واپس آ رہا تھا تو شہنشاہِ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ اس ملعون سے سارا سامان چھین لو کیونکہ ڈاکو اور چور سے اپنا مال واپس چھیننا جرم نہیں ہے اس وجہ سے جنگ بدر ہوئی تھی اور اس میں مکہ کے بڑے بڑے ملعون مارے گئے تھے مثلاً عتبہ بن ربیع اموی( معاویہ کا نانا) شعبہ بن ربیع ، ولید بن عتبہ (معاویہ کا ماموں ) حنظلہ بن ابو سفیان ( معاویہ کا بھائی ) بھی اس میں فی النار ہوئے تو آل امیہ ملعون میں انتقام کا جذبہ پیدا ہوا تو انہوں نے سابقہ روایات کے مطابق اس جذبے کو بڑھانے اور باقی رکھنے کیلئے اور اپنے مددگار پیدا کرنے کیلئے عزاداری کا سہارا لیا اور اس کا آغاز روز اول ہی سے ہوگیا یعنی ولیدبن عتبہ جو ہند جگر خوار ملعونہ کا بھائی تھا جب اس کا گھوڑا مکے میں لایا گیا تو ہند ملعونہ نے اپنے قبیلے کی عورتوں کو ساتھ لیا اور اس خالی گھوڑے کا استقبال کیا اور ماتم کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ اس کے گھوڑے کی باگ پکڑی اور گھوڑے کا جلوس گلیوں سے گھما پھرا کر گھر لائی اس وقت ان کی یہ حالت تھی کہ ان کے سروں میں خاک تھی ماتم کر رہی تھیں ان کے درمیان ولید کا گھوڑا تھا جس کی زین ڈھلی ہوئی تھی اس پر اس کے خون آلودہ کپڑے تھے اور سامان جنگ بھی تھا اور ان کے ماتم سے مکے کی گلیاں گونج رہی تھیں اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا دن رات عزاداری ہوتی تھی ولید اور عتبہ کے خون آلود لباس عورتوں میں لٹکائے جاتے تھے دن رات ان کے مرثیے پڑھے جاتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار