

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ انسان اس بات کو دیکھتا ہے کہ کس سچویشن میں کس قوم نے کیا قدم اٹھایا اور اس کے اقدام کا کیا نتیجہ نکلا اس سے انسان کو اس سچویشن میں اپنے لئے گا ئیڈ لائن (Guideline)مل جاتی ہے اور وہ ماضی سے سبق حاصل کرتا ہے اور مستقبل کیلئے درست راہیں متعین کرتا ہے اپنے مقاصدکے حصول کیلئے ناکامی کے خطرات سے خالی راستوں کو پہچان لیتا ہے اسی طرح جب ہم تاریخ کا اور قدیم روایات اور ٹریڈیشنز (Traditions) کا مطالعہ کرتے ہیںتو ہمارے سامنے ماضی کے کئی واقعات آتے ہیں کہ جن میں عزاداری کا قیام نظر آتا ہے یعنی کئی مقتول ایسے ہیں جن کی عزاداری باضابطہ طور پر کی گئی ہے اور ان عزاداری کرنے والوں نے کسی خاص مقصد کیلئے عزاداری کی اور اس عزاداری سے انہوں نے اپنے مقصد کو پایا جب ہم ماضی کے روزن سے جھانک کر دیکھتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جن مقتولین کی عزاداری ہوئی ہے دو قسم کے تھے نمبر ایک کفار و مشرکین اور مخالفین آل محمدؐ علیھم الصلوات و السلام نمبر دو پاک خاندانؐ علیھم الصلوات و السلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار