

Loading content...
آپ ذرا ماضی قریب میں دیکھیں جاپان میں ہیرو شیما اور ناگاساکی میں دو ایٹم بم گرائے گئے اور یہ وہ صدمہ تھا جس نے جاپان کی کمر توڑ دی مگر انہوں نے اس صدمے کو جی کا روگ نہیں بنایا بلکہ اسے طاقت کا سر چشمہ بنایا اور انہوں نے اپنی صنعت کو میدان ِ انتقام بنایا اور کھلونے بنانے سے آغاز کیا اور انہوں نے ہر کھلونا اس طرح بنایا جس طرح وہ یورپ کے خلاف میدان ِ جنگ میں کوئی کمانڈو تیار کرکے بھیج رہے ہیں انہوں نے اپنی ایک ایک چیز کو اپنا ہتھیار بنایا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ وہی جاپان جو ایک دم کمر شکستہ تھا ایک آہنی جاپان بن گیا اس کی واحد وجہ یہ تھی کہ اس نے ایک بہت بڑے صدمے کو جی کا روگ نہیں بنایا بلکہ اپنے لئے طاقت کا سرچشمہ بنایا اور اس واقعہ کو اپنے لئے چیلنج سمجھا اور عمل کی قوت پیدا کرلی کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہر صدمہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے بشرطیکہ اسے جی کا روگ بنالیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار