

Loading content...
دوستو یہ بات یاد رکھو جو قومیں اپنے رہنماؤں کی قربانیوں کو روگ بنا لیتی ہیں وہ کمزور سے کمزور تر ہوتی جاتی ہیں اور آخر ِ کار وہ قومیںصفحہ ٔ ہستی سے مٹ جاتی ہیں قربانی اور شہادت کا مقام بظاہر شکست کا مقام ہوتا ہے اور وہ شکست تب فتح میں بدلتی ہے جب اسے جان کا روگ نہ بنایا جائے کیونکہ جس شکست کو غم ِ محض بنا لیا جائے اس سے مایوسی پیدا ہوتی ہے مایوسی اشک ریزی اور نا امیدی وہ چیز ہے جو میدان ِعمل سے انسان کو باہر دھکیل دیتی ہے اور پھر انسان آنسووں پر اکتفیٰ کر لیتا ہے رو رو کر خود کو مطمئن کرلینا زندہ قوموں کا شعار نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار