

Loading content...
اس کا جو دوسرا بیٹا ہے وہ نہ تو روتا ہے نہ آنسو بہاتا ہے حتیٰ کہ باپ کا نام تک نہیں لیتا وہ اس غم کو سینے میں جذب کر لیتا ہے یہ دکھ اذیت ناک تو ہے مگر وہ اس اذیت کو طاقت بناتا ہے اور اندر ہی اندر وہ کھولتا رہتا ہے اور ہر وقت دشمن سے انتقام کے بارے میں سوچتا رہتا ہے ہر وقت دشمن کی تاک میں رہتا ہے اور انتقام کا جذبہ اس کے اندر لاوے کی طرح مچلتا رہتا ہے وہ ایک چلتا پھرتا آتش فشاں بن جاتا ہے اس دوران وہ ایک ایک چیز کو اس طرح چھوتا ہے جیسے دشمن کی گردن دبوچ رہا ہو اس میں اس دکھ اور صدمے سے بے پناہ عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور اس میں بے پناہ طاقت و جرأت اور شجاعت آجاتی ہے اس کے مزاج کی ساری لطافت فنا ہوجاتی ہے اس کی نازک خیالیاں مرجاتی ہیں اس کے لہجے کا میٹھاس بھسم ہوجاتا ہے وہ بولتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ دشمن کے سامنے بول رہا ہے وہ ہر اس آدمی کے پاس جاتا ہے جس سے اپنے مقصد کی تکمیل میں مدد ملنے کی توقع ہوتی ہے وہ اسلحہ لیتا ہے جنگ کرنا سیکھتا ہے اگر وہ کندال سے کوئی چیز کھود رہا ہوتا ہے تو وہ اس طرح کندال کو زمین پر مارتا ہے جس طرح وہ دشمن کے سینے میں کندال سے وار کر رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار