

Loading content...
جب ہم تاریخ انسانیت کو دیکھتے ہیں تو ہمیں جناب آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک ظلم کا ایک عظیم سلسلہ نظر آتا ہے وہ صورت قتل میں ہو یا غصب میں یا شکل ِ شرک میں ہو ایک طویل سلسلہ ٔ ظلم دنیا پہ جاری و ساری نظر آتا ہے اور اس کی سرحدیں جب میدان ِ کربلا تک پہنچتی ہیں تو اپنے نقطہ ٔ کمال کو چھوتی ہوئی نظر آتی ہیں کیونکہ اس میں خاندان ِ تطہیر علیھم الصلوات و السلام کا بے دردی سے خون بہایا گیا اور آج تک ان کا نہ انتقام لیا گیا ہے اور نہ اس کا عدل ہوا ہے حتیٰ کہ ان کی شہادت ہائے عظمیٰ کے مقاصد تک کو فرا موش کردیا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار