

Loading content...
ایک اور بات بھی عرض کرتا چلوں وہ یہ ہے کہ جب انسان کے معاملات کا فیصلہ کوئی تیسرا آدمی (Third Person) کرے تو وہاں عدل کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور جب فریقین آپس میں مل بیٹھ کر کوئی فیصلہ کریں تو وہاں عدل کے متبادل لفظ قسط استعمال ہوتا ہے اور ظلم کے متبادل لفظ جور استعمال ہوتا ہے اور ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکے اسمائے حسنہ میں سے ایک نام پاک قسطؐ بھی ہے اور لاتعداد احایث میں ان کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ وہ اس دنیا کو اس طرح قسط و عدل سے بھر دیںگے کما ملئت ظلماً و جوراً کہ جیسے ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی یعنی ان کے دور ِ زریں میں حاکم اعلیٰ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف سے بھی کوئی ظلم نہ ہوگا اور نہ کوئی آپس کے معاملات میں ایک دوسرے پر جور کرے گا بلکہ وہ زمانہ ٔ قسط و عدل ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار