

Loading content...
آپ کے سامنے ایک مثال پیش کرتا ہوں ایک جگہ دو آدمی مہمان ہوئے ان میں سے ایک بیمار تھا اور ایک صحت مند تھا میزبان نے انہیں تین روٹیاں اور ایک پلیٹ کھچڑی کی دی مریض آدمی کہتا ہے کہ بھائی کھچڑی مجھے دے دو اور روٹیاں تم کھا لو صحت مند آدمی کہتا ہے کہ بھائی میں تو نا انصافی نہیں ہونے دوں گا آدھی کھچڑی تم لو آدھی مجھے دو اور آدھی روٹیاں تم کھاؤ اور آدھی مجھے دو اب یہاں دیکھیں گے تو عدل کا تقاضہ اور ہے اور انصاف کا تقاضہ اور ہے انصاف کہتا ہے کہ دونوں چیزیں برابر دونوں پر تقسیم کردی جائیں مگر عدل کا تقاضہ یہ ہے کہ بیمار کو کھچڑی ملنا چاہیے اور صحت مند کوروٹی کھانا چاہیے اسی معاملے میں ایک بچے کو بھی شامل کرلیا جائے تو پھر مساوات کا تقاضہ ہوگا کہ ہر چیز تینوں پر برابر بانٹی جائے مگر عدل کا تقاضہ ہوگا کہ کھچڑی مریض کو ملے صحت مند آدمی کو دو روٹیاں ملنا چاہییں اور بچے کو ایک روٹی دینا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار