

Loading content...
آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ جہاں جہاں عرفا کرام کا ذکر خیر ہوتا ہے تو اس میں وہ کسی کا نام نہیں لیتے بلکہ صرف اتنا فرما دیتے ہیں کہ ایک عارف کی یہ بات ہے یا قول ہے یا واقعہ ہے اس نام نہ لینے کے بھی کئی وجوہات ہیں ان میں سے سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہر شخصیت چاہے وہ کتنی بڑی ہی کیوں نہ ہو وہ کسی نہ کسی کیلئے متنازعہ ضرور ہوتی ہے اس لئے ذہن کو شخصیات کی توثیق و تردیدکی طرف لانے کے بجائے سیدھا مقصد کی طرف لایا جاتا ہے جس سے انسان استفادہ توکر سکتا ہے اور وہ شخصیات میں بھی نہیں الجھتا جیسا کے پیاسے کوے کی کہانی سے انسان محنت کی ترغیب تو پالیتا ہے مگر وہ اس کوے کی تحقیق و توثیق میں نہیں الجھتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار