

Loading content...
یہاں ایک بات کی وضاحت کرنا لازم ہے کہ ان کے بیان میں قارئین کو ایک لفظ کے مختلف مقامات پہ مختلف معانی و مطالب نظر آئیں گے اس کی وجہ یہ ہے چونکہ انہیں اکثر علومِ مروجہ و متداولہ میں دسترس حاصل ہے اس لئے جب وہ کسی ایک لفظ کی تشریح فرماتے ہیں تو بیان کی مناسبت سے اس کے جو معنی بیان ہوتے ہیں وہی لاتے ہیں مگر وہی لفظ کسی اور مقام پر دوسرے معنی میں درج ہوتا ہے مثلاً ایک لفظ ہے علم ہے تو اس کی توضیح علمِ کلام میں جو بیان ہوئی ہے علمِ فلسفہ میں اس سے مختلف ہے علم کی تعریف ہر علم میں مختلف ہوتی ہے کہیں یہ لفظ انفارمیشن کے معنی میں استعمال ہوتا ہے تو کسی جگہ نالج کے معنی میں اور کہیں فن کے معنی میں استعمال ہوتا ہے تو کہیں نور ِہدایت کے معنی میں اور عرفانیات میں مشاہدے کے معنی میں ہوتا ہے تو روحانیات میں روحِ عمل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح ہر اصطلاح کی تعریف اختلاف ِ علوم کی وجہ سے مختلف ہوتی ہے اس لئے آپ کو یہ اختلاف نظر آئے گا تو اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ ایک چیز کے کئی معنی لیتے ہیں یا خود تردیدی کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ اس میں علوم کے بدلنے سے تعریف بدل رہی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار