

Loading content...
میرے استادِ گرامی القدر واجب التعظیم مختلف اوقات میں مختلف موضوعات کو عنوانِ مجلس قرار دیتے ہیں اور ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ جس موضوع پر وہ سلسلہ ٔ تقاریر شروع فرمانویں اس کی تشریح و توضیح ہمہ پہلو مکمل ہو تاکہ سامع کو کسی قسم کی تشنگی محسوس نہ ہو اسی وجہ سے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان کا شروع کیا ہوا ایک موضوع کئی کئی مجالس پر محیط ہوتا ہے ان کاایک مدعا یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم سامعین کو ان امور کے متعلق معلومات فراہم کریں کہ جن سے وہ نا آشنا ہوں یعنی مختلف وجوہات کی بنا پر جو باتیں ہمارے علمائے عظام ، مقررین و ذاکرین کرام بیان نہیں کرتے یا نہیں کر سکتے اور ہمارے عوام ان باتوں سے نابلد رہتے ہیں ان کو بیان فرما کر وہ عوام کے علم میں اضافہ کرنے اور انہیں دینی حقائق سے آگاہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار