

Loading content...
اگر آپ یہی طرز فکر اپنائیں گے تو ہمارے اسرار کو سمجھ لیں گے اور ہمارا مافی الضمیر ٹھیک طرح سے آپ تک پہنچ جائے گا بصورت دیگر آپ بھی چند فتوؤں کی سلپ ہمارے اوپر چساں کردیں گے اور ہمیں اس کا افسوس بھی نہیں ہوگا اور نہ ہی آپ سے کوئی گلہ ہوگا کیونکہ آپ بھی تو اللہ جل جلالہ کی محبت میں سب کچھ کر رہے ہوں گے اس لئے ہمارے لئے آپ کو معاف کرنے کے سوا کوئی چارہ ٔ کار نہیں رہ جاتا ہاں اگر کوئی کسی بدنیتی سے کوئی فتویٰ دیتا ہے تو پھر اسے ہم اللہ جل جلالہ کی سپرد کرتے ہوئے خاموش رہیں گے کیونکہ وہی احکم الحاکمین ہے ہاں اگر کسی کو ہماری کوئی چیز اچھی لگے تو میرے منعم حقیقی میری رگ گردن کے مالک میرے مربی دنیا و آخرت میں میرے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کو دعا دیں کہ ان کے اجداد طاہرین علیھم الصلوات و السلام کا خانہ ٔ ویران دوبارہ دنیا پہ جلدی آباد ہو ان مظلومین و معصومین علیھم الصلوات و السلام کا انتقام جلدی ہو اس دنیا پر حکومت الہیہ کا قیام جلدی ہو اس کائنات کے جملہ مسائل کا حل ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا جلدی ظہور و خروج ہو اور اس دنیا پہ اللہ جل جلالہ کا دین ظاہر و غالب ہوجائے باطل صفحہ ٔ ہستی سے نابود ہو جائے آخر میں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے یہی گذارش ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار