

Loading content...
معززقارئین آپ میرے اس مجموعہ ٔ خطبات کا مطالعہ کر رہے ہیں جو میں نے اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکے اسمائے مبارکہ کے تشریحاتی تقاریرکے دوران بیان کئے اور اسے عزیزی مہتاب حر اذفر نے جمع کیا ہے تو اس میں آپ کو بھی شاید کہیں کہیں یہ محسوس ہوگا کہ میں غلو سے کام لے رہا ہوں کہیں مومنین کی شان آئمہ ٔ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام کی شان سے متصادم ہوتی نظر آئے گی تو اس مقام پر اتنا سوچ لینا کہ یہ شان تو ان لوگوں کی ہے جو آئمہ ٔہدیٰ علیھم الصلوات و السلام کے ماننے والے ہیںتو ان ذوات متعالیات کی شان کیا ہوگی کہ جنہیں یہ اپنا مالک مانتے ہیں اور کہیں کہیں آپ کو پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام کے فضائل پر یہ محسوس ہوگا کہ یہاں تو اللہ جل جلالہ کے فضائل سے بات متصادم ہو رہی ہے تو اس مقام پر سوچنا کہ جب ان ذوات متعالیات کی یہ شان ہے تو اس کی کیا شان ہوگی جسے یہ ذوات ِ متعالیات اپنا مالک مانتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار