

Loading content...
یہ تو ایک بات تھی اسی طرح کی کئی باتیں ہیں جن کی وجہ سے فقہا ( علما ) حکما پر فتوے صادر فرماتے رہے ہیں اور فقہا اور حکما عرفا پر فتوے چسپاں کرتے رہے ہیں بات تصور توحید میں موجود اختلاف کی ہے اگر اس کو سمجھ لیا جائے تو جھگڑا نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی مسلمان کلمہ گو لا الہ الا اللہ پڑھنے والا اللہ جل جلالہ کے وجود کا منکر نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی کو اس کا شریک سمجھتا ہے اگر یہ اعتماد بحال ہوجائے تو کفر و شرک کے فتوے کم ہوجائیں گے اور منافرت کی فضا ختم ہوجائے گی سچی بات تو یہ ہے کہ اس دور میں کوئی بھی شخص جو مسلمان ہے چاہے عالم ہے چاہے جاہل ہے اللہ جل جلالہ کا کسی کو شریک نہیں سمجھتا اور تصورات ِ توحید کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی مسلمان کسی دوسرے فرد کو مسلمان نہیں سمجھتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار