

Loading content...
علم کیا ہے ؟ علم وہ ہوتا ہے کہ جو معلوم کے عین مطابق ہو یعنی علم ہمیشہ معلوم کے ماتحت ہوتا ہے اور اس کے عین مطابق ہوتا ہے اور اگر ایک بال برابر بھی اس میں فرق ہو تو علم جہل شمار ہوتا ہے اب یہ تو آپ دیکھ چکے ہیں کہ علم واجب ہے اور مخلوق اس کا معلوم ہے اب یہ تو ناممکن ہے کہ معلوم نہ ہو اور علم ہو کیونکہ جہاں علم کا اثبات ہوگا وہاں معلوم کا اثبات خود بخود ہوجاتا ہے اور علم اگر قدیم ہے واجب ہے تو معلوم بھی قدیم و واجب ہوگا ورنہ علم علم نہیں ہوگا جہل ہوگا اس طرح ثابت ہوتا ہے کہ جس طرح علم الہی واجب و قدیم ہے اسی طرح معلوم الہی بھی واجب و قدیم ہے اور معلوم الہی کیا ہے وہ ہے یہ ساری کائنات تو پتہ چلا کہ یہ ساری کائنات اپنے مرتبہ ٔ اصل میں وجود علمی و ذہنی میں واجب الوجود ہے اس کا وجود ِخارجی ہی حادث و ممکن ہے جیسا کہ امام زین العابدین علیہ الصلوات و السلام نے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار