

Loading content...
جب عرفا محمدؐوآل محمد علیھم الصلوات و السلام کے فضائل بیان کرتے ہیں تو وہ فقہا و حکما و علما کے تصور ِتوحید سے متصادم ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ اللہ جل جلالہ کی ایک حد سمجھتے ہیں اور اسے محدود سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں سب سے اونچا مقام واجب الوجودیت کا ہے حالانکہ اپنے مرتبہ ٔ اصل میں کائنات کی ہر چیز واجب ِالوجود ہے کوئی چیز ممکن الوجود نہیں ہے کیونکہ وجود کے جو چار اقسام بیان ہوئے ہیں ان میں ایک وجود ذہنی ہے جسے وجود علمی کہاجاتا ہے یعنی وجود ذہنی کسی چیز کا پہلا وجود ہوتا ہے اس کے بعد وجود حقیقی وخارجی آتا ہے اس کے بعد وجود مکتوبی وجود ِملفوظی ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ میں ان کے نظریے کو درست مانتا بھی ہوں یا نہیں مگر جو لوگ اسے درست مانتے ہیں ان کیلئے عرض کروں گا کہ سب سے اولین وجود وجود علمی و ذہنی ہے اور اس کائنات کی ہر چیز علم الہی میں تب سے ہے جب سے اللہ جل جلالہ کا علم ہے اور اللہ جل جلالہ کا علم تب سے ہے جب سے اللہ جل جلالہ کا وجود ہے کیونکہ وہ واجب الوجود ہے اس لئے اس کا علم بھی واجب ہے ممکن نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار