

Loading content...
(3) حکما ( یعنی ماہرین ِعلم ِکلام و صاحبان ِفلسفہ و منطق ) کا جو تصور ِتوحید ہے وہ معقولات پر مبنی ہے یعنی عقل ہی سے تو حید کا اثبات کیا جاتا ہے اور امام غزالی نے تو یہاں تک فرما دیا ہے کہ اللہ جل جلالہ کو سمجھنے کیلئے اگر کلام الہی نہ بھی آتا تو عقل سے اس کی ذات کو سمجھا جاسکتا تھا میرا یہ منصب نہیں کہ میں ان پر کوئی اعتراض وارد کروں ہاں میں اتنا سمجھتا ہوں کہ عقل سے ہم ذات ِ ورالورا کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ علم کلام و معقولات سے ہم زیادہ سے زیادہ ایک واجب الوجود ذات کا اثبات کرلیں گے اور وہ بھی مشروط یعنی زمانے کو محدود سمجھنا شرط ہے اگر زمانے کو بھی لا محدود فرض کر لیا جائے تو پھر یہ بھی ثابت نہیں ہو سکتا اور اگر ہم ایک واجب الوجود کا اثبات کر بھی لیں تو اس کے باقی صفات کا اثبات ناممکن ہی رہے گا لیکن پھر بھی وہ ایک ذات کو واجب و قدیم ہی مانتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار