

Loading content...
(1)عوام کا تصور توحید یہ ہے کہ وہ ہر بات کو اللہ جل جلالہ سے بلا واسطہ منسوب کرتے ہیں اور درمیانہ علل و اسباب ، و سائل و وسائط کے لا متناہی سلسلے کو بالکل نہیں دیکھتے (2 ) فقہا کے تصور توحید کے کئی مراتب ہیں مگر اس میں یہ بات مشترک ہے کہ اللہ جل جلالہ کی ذات و صفات کے بارے میں جو الفاظ کلام الہی میں وارد ہوئے ہیں انہیں بعینہ ماننا لازم ہے اس میں حنابلہ تو کسی بھی لفظ میں تاویل کو جائز نہیں جانتے حتیٰ کہ اللہ کے ہاتھوں پاؤں چہرے پنڈلی تک کو حقیقی سمجھتے ہیں اور اللہ جل جلالہ کو مجسم مانتے ہیں اسی طرح دیگر فقہا ہیں جنہیں اس دور میں علما کہا جاتا ہے ان کے کئی طبقے ہیں اور کئی اس قسم کے الفاظ میں تاویل جائز ہی نہیں واجب مانتے ہیں مگر تاویل میں اختلافات کا انبار لگا ہوا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار