

Loading content...
تصور توحید کے لاتعداد مراتب ہیں کیونکہ جیسے ایک انسان کی دوسرے سے شکل جدا ہوتی ہے اسی طرح ہر انسان کی ایک دوسرے سے عقل بھی جدا ہوتی ہے اور جب عقل جدا ہوگی تو نظریہ و فکر و تصور بھی دوسرے سے جدا ہوتا ہے اس لئے کسی ایک شخص کا تصور توحید من حیث الکل کسی دوسرے شخص سے نہیں ملتا لیکن ہم جزی طور پر دیکھیں تو ہمیں تصورات توحید کے چند بڑے بڑے مراتب نظر آتے ہیں جیسا کہ (1) عوام کا تصور ِ توحید ہے (2) فقہا کا تصور توحید ہے (3) حکما کا تصور توحید ہے (4) عرفا کا تصور توحید ہے (5) انبیا و رسل علیھم السلام کا تصور توحید ہے (6) محمد و آل محمد علیھم الصلوات و السلام کا تصور توحیدہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار