

Loading content...
جو لوگ ہمہ دانی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ جاہل ہوتے ہیں اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ جو شخص خود کو عالم کہتا ہے یقیناً وہ جاہل ہے کیونکہ علم کی انتہا اقرار ِجہالت ہے عالم جب بات کرتا ہے تو وہ صرف اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی نہیں کہتا کہ میرے رائے سو فی صد درست ہے بلکہ وہ کہتا کہ میں یہ سمجھتا ہوں مگر یہ نہیں جانتا کہ یہ بات درست ہے یا غلط ہے لیکن مجھے فی الحال یہ درست لگتی ہے ممکن ہے کہ میری رائے غلط ہو اگر کوئی شخص اپنی بات کو سو فی صد درست مانتا ہے اور اپنی رائے میں کوئی کمزوری دریافت نہیں کرسکتا تو یہ علمی تعصب کہلاتا اور علمی تعصب کو علم کیلئے زہر قاتل سمجھا جاتا ہے اس دنیا میں جتنے بڑے بڑے سائنسدان ہیں ماہرین ِ علوم جدید ہیں وہ اپنی کسی بات کو حرفِ آخر نہیں کہتے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ علم کے میدان میں حرفِ آخر نام کی کوئی چیز ہوتی ہی نہیں اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ میری رائے درست بھی ہے اور اسے منوانے پر زور بھی دیتا ہے تو یہ جہالت بھی ہے علمی تعصب بھی ہے اور علمی جارحیت بھی ہے اور علمی جارحیت جسمانی جارحیت سے لاکھوں گنا زیادہ بدتر ہوتی ہے علم کا کلیہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جزو سے کل پہ استدلال کرتا ہے یعنی چھوٹی چیز سے بڑی پہ دلیل لاتا ہے ایک عام مومن سے ابرار کی فضیلت پر استدلال کرتا ہے اور ابرار سے مقربین پر اور مقربین سے انبیا و مرسلین علیھم السلام کے فضائل پہ استدلال کرتا ہے اور انبیا و مرسلین علیھم السلام کے فضائل سے خاتم انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلماور ان کی آل اطہار علیھم الصلوات و السلامکے فضائل پر استدلال کرتا ہے یعنی انسان جب بات نیچے سے اوپر لے جاتا ہے تو کہیں گرنے کا احتمال ختم نہیں ہوتا تو کم ضرور ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار