

Loading content...
مثلاً کسی نے نماز میں انگوٹھی دے دی یہ دینے کا عمل عمل سخاوت ہے اور عمل سے سخاوت کا اظہار ہوا ہے اور جو جوہر سخاوتہے اسے ملکہکہتے ہیں یعنی سخاوت ملکہ ہے اور عمل سخاوت فعلہے … ملکۂ سخاوت و شجاعت ہو گا تو عمل سے ظاہر ہو گا اگر جوہر ہی نہ ہوا تو عمل میں کیسے ظاہر ہو گا؟ بس یوں سمجھ لیں کہ افعال کا مرکز اعضا ہوتے ہیں اور ملکات کا مرکز نفس ہوتا ہے، افعال جوہر اعضا ہوتے ہیں اور ملکاتجوہر نفس ہوتے ہیںافعال مختلف اعضا سے ظاہر ہوتے ہیں آنکھ دیکھتی ہے، کان سنتا ہے، زبان بولتی ہے، پاؤں چلتے ہیں مگر ان کو استعمال تب کیا جاسکتا ہے جب ان کے پیچھے ملکہموجود ہو سماعت ہی نہ ہو تو کان کیا سنے گا؟ ملکۂ نطق ہی نہ ہو تو زبان کیا بولے گی؟ یوں سمجھ لیں اصل محرک تو ملکہہوتا ہے اور ملکہنفس کا جوہر ہوتا ہے اسی وجہ سے افعال و اعمال کی نسبت اعضا سے پہلے نفس کی طرف ہوتی ہے کہ انسان کہتا ہے میں نے سنا ہے، دیکھا ہے، کہا ہے، حالانکہ یہ افعال تو اعضا سے صادر ہو رہے ہیں اور مختلف اعضا مختلف افعال کر رہے ہیں مگر سب افعال کو صرف میںسے منسوب کر دیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار