

Loading content...
اب دیکھنا یہ ہے کہ روح کی صفات کیا ہیں تاکہ ان کے اجساد طاہر ہماری سمجھ میں آسکیں جب روح جسم خاکی میں داخل ہوتی ہے تو کیا وہ پیٹ میں آکر بیٹھ جاتی ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ روح جب بھی جسم کو شرف دے گی پورے جسم پر محیط ہو جائے گی، رگ رگ میں جلوہ گر ہو گی اب خاندان تطہیر کے انوار علیھم الصلوات والسلام اگر فرمادیں کہ ہم محتاج شکم مادر نہیں بلکہ اپنی ظاہری امہات کو اپنا مظہر بناتے ہیں تو ان کے جسم کے مدبر بن جاتے ہیں تو کون کہتا ہے کہ یہ عقلاً بعید ہے، ماننا پڑے گا ان کا ورود و نزول والدۂ پاک پر اس طرح ہوتا ہے جس طرح جسم آدم میں روح داخل ہوئی تھی روح تو ایک نور ہے جب جنات انسان سے ملتے ہیں تو ان کا جسم انسان پر مکمل مدبر ہوتا ہے وہ نار ہے رگ رگ میں جن موجود ہوتا ہے تو نور کو شکم مادر تک کیسے محدود کیا جاسکتا ہے یہ تو مدبر جسم کی حیثیت سے آتے ہیں اب اگر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلامکی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہایہ فرماتی ہیںکہ میں مجبور ہوں کہ رسولؐ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی تعظیم کو سروقد کھڑی ہو جاؤں تو یہ مدبر تعظیم کروا رہا ہے نہ کہ خود تعظیم کر رہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار