

Loading content...
العلم نوراً کہ علم نور ہے، اور مخبر صادق علیہ الصلوات والسلامنے فرمایا کہ جیسی لطافت ہمارے ابدان طاہرہ میں ہے ہمارے مومنین کی روحیں ویسی ہی لطیف ہیں یعنی جس مادّے سے مومنین کی روحیں بنی ہیں اسی سے ہمارے ابدان طاہر بنے ہیں تو یہی کلام امام کی صفت ہے کہ ایک کلیہ ذہن کو تھما دیتے ہیں اذہان کو ایک کلید عطا کر دیتے ہیں کہ جتنا جتنا ظرف ہوگا عرفان کے قفل کھلتے جائیں گے اب ادھر روح کو دیکھتے جائیں اور ان کے جسم سمجھ آتے چلے جائیں گے لیکن بات ذہن میں ضرور رکھنا چاہئے کہ جسم انسان کا پست ترین رکن ہے اور ہمارے بلند ترین رکن کے برابر ان کا پست ترین رکن ہے ان کے نفوس طاہرہ اور روح مقدّسہ تک عقل کی پہنچ ہی نہیں کیونکہ ہماری عقل کا تعلق ہماری روح سے ہے اور ہماری روح کی رسائی بمشکل ان کے جسموں تک ہے اس لئے فرمایا کہ جہاں تمہاری عقول کی انتہا ہوتی ہے وہیں سے ہماری ابتدا ہوتی ہے مجھ سے پہلے شاید کسی نے اس طرح وضاحت نہ کی ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ ان کی ابتدا بدن ہے اور ہماری انتہا عقل ہے جو بمشکل ان کے بدن تک پہنچ سکتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار