

Loading content...
کہ اس کا علم بہت کم عطا کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ مجعولات جوہریہ میں اسے پہلا مقام دیا گیا ہے یہ فرسٹ کلاس (First Class)جوہر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نہ وجود میں محتاج غیر ہے، نہ استکمال میں، یعنی نہ یہ پیدائش میں کسی غیر سبب کا محتاج ہے، نہ تربیت میں، نہ اس کا بچپن ہے، نہ جوانی ہے، اس میں نہ تغیر ہے، نہ تعینات ہیں، نہ بڑھنا ہے، نہ گھٹنا ہے، کیونکہ یہ اعلیٰ ترین جوہر ہے اس لئے قوائے ثلاثہ میں اسے سب سے اعلیٰ قوت حاصل ہوتی ہے جس کا نام ہے عقل… بدن پیدائش میں تدریج و مراحل سے گزرتا ہے مگر چونکہ روح عالم امر سے تعلق رکھنے والا جوہر ہے یہ صرف کن کے حکم سری سے پیدا ہوتا ہے اور پیدا ہوتے ہی اپنے نقطہ کمال کو پہنچا ہوا ہوتا ہے یہ پیدا ہوتے ہی مکمل انسان ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار