

Loading content...
دوسرا انسان ہے انسان نفسی یہ غیر مادّی انسان ہے اسی کا نام ہے نفس یہ بھی مکمل انسان ہے اس کے بھی اعضا ہیں آنکھ ناک کان وغیرہ ہیں مگر مادّی نہیں خواب میں انسان کیا کیا سنتا ہے، دیکھتا ہے، بولتا ہے، مگر ان بدن کے اعضا سے نہیں بلکہ نفس کے اعضا سے لیکن اس کے اعضا کی علیحدہ علیحدہ تشخیص ناممکن ہے اس کے اعضا بھی ایک دوسرے کے متبادل نہیں ہو سکتے اسی لئے مجعولات جوہریہ میں اسے دوسرا مقام دیا جاتا ہے یعنی اسے سیکنڈ کلاس (Second Class)کا جوہر مانا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نفس انسانی وجود میں تو غیر اللہ کا بالکل محتاج نہیں یعنی پیدا ہونے میں یہ صرف اللہ کا محتاج ہے اسباب و علل کا محتاج نہیں لیکن استکمال میں یہ غیر کا محتاج ہے کیونکہ اس کے کمالات بالفعل نہیں ہوتے بلکہ بالقویٰ ہوتے ہیں نفس انسان وجود کیلئے تو محتاج غیر نہیں ہے لیکن اپنی ترقی اور تکمیل کیلئے یہ کئی چیزوں کا محتاج ہے مثلاً محتاج تربیت ہے اس میں اخلاق کی تربیت آجاتی ہے، ریاضات نفس و تزکیات کا محتاج ہے یعنی تزکیاتی علوم وغیرہ سے اپنے کمال تک پہنچ سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار