

Loading content...
اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم انسانی وجود اور استکمال دونوں میں محتاج غیر ہے کیونکہ بدن انسان کو انسانی شکل میں آنے تک ہزاروں محتاجیاں لاحق ہیں یعنی پیدائش میں ماں باپ کا محتاج ہے ماں باپ نہ ہوں تو پیدا نہیں ہو سکتاپھر شکم مادر میں ابتدا سے لے کر آخری شکل تک غذا اور تربیت کا محتاج ہے پھر پیدا ہونے کے بعد حفاظت و تربیت و غذا و لباس وغیرہ کا محتاج ہے، جب آپ بدن کو دیکھیں تو یہ پائیں گے کہ یہ محتاج بھی ہے اور غیر اللہ کا محتاج ہے، اللہ کے سوا دوسری چیزوں کا محتاج ہے یعنی خالق نے اسے محتاج غیر پیدا کیا ہے یعنی پیدائش میں بھی اور استکمال میں بھی یہ غیر اللہ کا محتاج ہے کیونکہ ورزش و تربیت و غذا وغیرہ کے بغیر جسم مکمل تو ہو سکتا ہے لیکن اسے کمال جسم حاصل نہیں ہو سکتا، انہی محتاجیوں کو دیکھتے ہوئے بدن کو انسان کے قوائے ثلاثہ میں سے پست ترین قوت کا مالک سمجھا جاتا اور اس کی قوت کو طاقتکہا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار