

Loading content...
اب ایک اور طرح سے منزل عرفان تک جائیے آپ پرکار لیں ایک سرا مرکز بنا دیں دوسرے سے خط کھینچیں لیکن رکئیے خط لگانے سے پہلے پرکار کا پنسل والا سرا کاغذ پر لگا دیں ایک نقطہ بن جائے گا تو ماننا پڑے گا کہ محیط بھی نقطے سے شروع ہو رہا ہے، مرکز بھی نقطہ ہے اور محیط کی ابتدا بھی نقطہ پھر پرکار کو آہستہ آہستہ چلائیں اب خط شروع ہو چکا ہے، پنسل پرکار کے ماتحت دھیرے دھیرے چل رہی ہے ایک خط کھنچتا جا رہا ہے اور پنسل کا سفر جاری ہے مگر نقطۂ آغاز سے آہستہ آہستہ دور ہوتی جا رہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار