

Loading content...
یہ بھی ریاضی کا مسلّمہ ہے کہ دائرے کا مرکز ایک ہی ہو سکتا ہے دائرے میں نقطے چاہے جتنے لگا لو مرکز ایک ہی ہو سکتا ہے ورنہ دائرہ دائرہ نہ رہے گا اس ایک کی پہچان عقل صحیح ہی کر سکتی ہے ذرا سی غفلت و لا پرواہی مرکز سے ہٹا دیتی ہے کیونکہ مرکز صرف ایک ہی ہوتا ہے اگر مرکز میں وحدت نہ ہو تو فساد فی الدائرہ ہو جائے، دائرہ کا وجود ہی وحدت مرکز کی دلیل ہوتا ہے اور اللہ نے پاک خاندان تطہیرعلیھم الصلوات والسلام کو امت وسط یعنی مرکز دائرہ ء امکان فرمایا ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ یہ چودہ وجود صرف اعتباری ہیں دیکھنے کی حد تک ہیں اگر مرکز کائنات ہیں تو پھر چودہ تو کیا انہیں دو بھی کہنا یا سمجھنا خلاف عقل ہے جو پہلا ہے وہی آخری ہے جو آخری ہے وہی پہلا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار