

Loading content...
اب ذرا جیومیٹری (Geometry)کے سامان کی ضرورت ہے ایک چیز ہوتی ہے پرکار اس کی شکل اردو کے آٹھ ٨ کی طرح ہوتی ہے اس کے ایک سرے میں پنسل پھنسانے کی جگہ ہوتی ہے دوسرا سرا نوکدار ہوتا ہے اس کے نوکدار سرے کو کاغذ پر جما دیا جاتا ہے اور پنسل والا سرا گھمایا جاتا ہے پنسل لکیر دینا شروع کر دیتی ہے وہ ٹھیک گولائی میں گھومے گی اور ہر پہلو سے یکساں دائرہ بنا دے گی لیکن درمیان والا سرا بھی ایک چھوٹا سا نشان بنائے گا کہ جس کے سہارے پرکار نے گولائی کو قائم رکھا ہے یہ باہر والا دائرہ محیط کہلاتا ہے اور اندر والا نشان مرکزکہلاتا ہے، تو مرکز کی یہ شان ہے کہ ایک مقام پر رہ کر پورے محیط کو سنبھال رہا ہوتا ہے پورے دائرے کو تخلیق کر رہا ہوتا ہے اگر پرکار کا یہ مرکز دعویٰ کرے کہ دائرہ بن نہیں سکتا جب تک میرا وجود نہ ہو تو کسی کو گنجائش انکار نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار