

Loading content...
اگرچہ میں ان کے اس تصور وجود اربعہ کو درست نہیں سمجھتا کیونکہ اس دور میں تو ایک چیز کے بیسیوں وجود موجود ہیں آپ خود دیکھیں اب کیمرے (Camera)کی تصاویر بھی ایک وجود رکھتی ہیں پھر ویڈیو(Video) تصاویر کا بھی ایک وجود ہے اسی طرح آئینے میں موجود بھی ایک وجود ہوتا ہے اسی طرح کمپیوٹر (Coputer)کے گرافکس (Graphics)اور اس کے امیجز(Images) بھی ایک وجود ہیں اسی طرح دیکھتے جائیں تو یہ چار وجودوں والا نظریہ فرسودہ نظر آئے گا مگر ہمارے علما ابھی تک ان چار وجودوں کو مانتے ہیں اس لئے انہی کے حوالے سے بات کروں گا کہ ہر چیز کے چار وجود ہیں ان کی اس طرح تشریح کی جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار