

Loading content...
یہ وہ وجود ہے کہ زمانہ اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتا ہے یہ زمانے اور وقت کو بدلتا رہتا ہے زمانہ اس کے ماتحت ہوتا ہے یہ زمانے اور وقت کا پابند نہیں ہوتا زمانہ اس کا اسیر امر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان انوار معصومین علیھم الصلوات والسلام کو ولی العصرو صاحب الزمان علیہ الصلوات والسلام کے لقب سے ملقب کیا گیا ہے، یہ وہ ذوات متعالیہ علیھم الصلوات والسلام ہیں کہ یہ وقت پر حاکم ہیں انبیا علیھم السلام جتنے عظیم المرتبہ ہیں مگر دائرۂ وجود مقید میں شامل ہوتے ہیں مثلاً جناب ذکریا علیہ السلام کا ذکر دیکھیں وہ دعا کرتے ہیں میرے خالق میرا سر سفید ہوگیا ہے ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں میں بوڑھا ہو گیا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار