

Loading content...
آپ ایسا کریں کہ زمین پر شرق غرب ایک خط لگائیں جس کی لمبائی ایک ہزار میٹر کی ہو اس خط کے ایک طرف ایک آدمی کھڑا کردیں اور اس کے دوسرے سرے پر دوسرا آدمی کھڑا کر دیں، پھر ان آدمیوں کے مابین اس خط پر ہر دس میٹر پر ایک آدمی کھڑا کرتے جائیں، اس کے بعد جو شخص اس خط کے مشرقی سرے پر کھڑا ہے اسے کہیں کہ وہ قبلہ کی طرف رخ کرکے سجدہ کرے مگر یہ خیال رہے کہ ان درمیان والے آدمیوں کو سجدہ نہ کرنے دیں، یہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ وہ آدمی اسی خط پر قائم رہتے ہوئے اس خط پر کھڑے ہوئے افراد سے بچا کر قبلہ کو سجدہ نہ کر سکے گا کیونکہ یہ سارے لوگ ایک ایسے خط پر کھڑے ہیں کہ جو سیدھا قبلے کی سمت میں لگا ہوا ہے اور جب بھی مشرقی شخص سجدہ کرے گا اس کے سامنے اس سے آگے کھڑا ہوا شخص ضرور آئے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار