

Loading content...
دوستو! اس فرمان کو ایک اور طرح سے بھی دیکھ لیں آپ ایسا کریں کاغذ پر ایک نطقہ لگائیں اس کے نیچے چھ انچ پر ایک اور نقطہ لگائیں پھر ایک خط کھینچ کر انہیں آپس میں ملا دیں اس طرح ایک نقطہ اوپر والا ہو گا اور ایک نیچے والااب اوپر والے نقطہ کو نقطۂ کمال اوج سمجھیں یعنی بلندی کی انتہا فرض کر لیں اور نیچے والے نقطے کو پستی کی انتہا فرض کر لیں اب جس خط سے آپس میں ان دونوں نقطوں کو ملایا ہے اسے دیکھیں تو یہ خط ایک طرف بلندی سے ملا ہوا نظر آئے گا دوسری طرف پستی سے متصل نظر آئے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار