

Loading content...
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا آیات کا بھی وزن ہوتا ہے؟ ہاں دوستو آیات کا وزن ضرور ہوتا ہے ذرا ماضی کے غرفوں میں جھانک لیں مصر کا بازار ہے ایک نبی بِک رہا ہے عزیز مصر خریدار ہے طے ہوا کہ اتنے زر و جواہر دیئے جائیں جتنا اس نبی کا وزن ہے یعنی ترازو میں ایک طرف جناب یوسف علیہ السلام تشریف رکھتے ہیں دوسری طرف زر وجواہر ڈالے جا رہے ہیں خزانے ختم ہونے کو ہیں جناب یوسف علیہ السلام کا پلڑا نہیں اٹھ رہا، سب حیران ہیں کہ کیا ماجرا ہے تو آخر میں جناب یوسف علیہ السلام نے خود بتایا کہ انبیا و رسل زر و جواہر سے نہیں تل سکتے، خود اپنے ہاتھ سے ایک کاغذ پر لکھا بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اس کاغذ کو دوسرے پلڑے میں ڈال دیا جونہی ایک آیت دوسرے پلڑے میں آئی نبی کا پلڑا برابر ہوگیا…خود سوچئے ایک آیت کا وزن ایک نبی کے برابر ہوا کہ نہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار